ملک بھر میں کالعدم ٹی ٹی پی اور بے ایل اے کے پے درپے حملے جاری

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے جس میں جمعہ کی رات سے ملک کے مختلف صوبوں میں57 حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔  خبر کدہ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر کم از کم 16 لوگوں […]

کرک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک

پیر کے روز خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کلیم اللہ گروپ کے ایک اہم کمانڈر کاشف المعروف مہاجر جرار کو ہلاک کیا گیا ہے۔ دہشت گرد کمانڈر کاشف کی لاش مردان خیل ٹیری کے علاقے سے برآمد ہوئی جہاں سے اس […]

فوج کی اعلی قیادت پارلیمان کو سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دے گی

ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت منگل کے روز پارلیمانی کمیٹی کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ چونکہ قومی سلامتی کی پارلیمانی […]

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں  سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا جس میں تین سیکیورٹی فورسز اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔ نوکنڈی سے کوئٹہ جانے والے آٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر نوشکی کے […]

حالیہ جنگ اور ہمارا بیانیہ

محترم نصرت جاوید صاحب دوران شو جعفر ایکسپریس واقعہ کونا صرف پاکستان کا نائن الیون کہہ رہے تھے بلکہ پاکستانی میڈیا اور اس کے چلانے والوں پر خوب گرج برس رہے تھے۔ اس سے مجھے تھوڑی سی کوفت ہو رہی تھی کیونکہ اس میں میڈیا کا کیا قصور تھا۔ درجن بھر سے زائد ساتھیوں کو […]