دہشت گردی کے مقدمات میں تیزی لانے کے لیے  پاکستان میں ‘بغیر شناخت’ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی کارروائی اور سزاؤں کو تیز کرنے کے لیے فیس لیس(بغیر شناخت) عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ۔ یہ بات  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  کہ "یہ بحث […]

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ: قومی یکجہتی اور عزم کا اظہار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف نے سیاسی قیادت، مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم اور معرکہ حق، آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔ […]

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف "لشکر” تشکیل دے دیا

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ کے ملک دین خیل علاقے میں چند روز قبل تین مقامی باشندوں کو دہشت گردوں نے اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد عمائدین اور نوجوان جمع ہوئے اور "لشکر جنود الخیبر” کے نام سے ایک لشکر تشکیل دے […]

ڈی پورٹ ہونے پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ ہو گا: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا اور پاسپورٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ […]

خضدار حملہ: ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، فوج کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ اس حملے کے بعد افواج پاکستان نے  بلوچستان میں بڑے آپریشن کی بجائے چھوٹے پیمانے پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ 21 مئی کو بلوچستان کے شہر خضدار میں دہشت […]

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کا دورہ

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی صورتحال اور عالمی اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں […]