ڈی پورٹ ہونے پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ ہو گا: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

| شائع شدہ |15:06

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا اور پاسپورٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ شریک تھے

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں