بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ اس حملے کے بعد افواج پاکستان نے بلوچستان میں بڑے آپریشن کی بجائے چھوٹے پیمانے پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
21 مئی کو بلوچستان کے شہر خضدار میں دہشت گردوں نے ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا، جس میں چھ بچے اور دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔۔
جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں وفاقی داخلہ سیکرٹری خرم آغا شریف نے کہا کہ بھارت اس شورش زدہ صوبے میں اپنی دہشت گردی کی پراکسیوں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں حملوں کی "منصوبہ بندی اور ہدایت” کر رہا ہے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل شریف نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں ایک بہت مؤثر طریقہ ہیں۔