بھارتی افواج کشمیر میں 12 دن کے آپریشن کے بعد بھی جنگجوؤں کو نہ پکڑ سکی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں کشمیری جنگجوؤں کو پکڑنے کے لیے بھارتی فورسز کا آپریشن 12 ویں دن میں داخل ہو گیا لیکن جنگجو ابھی تک گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ آپریشن 23 مارچ کو شروع ہوا جب پانچ جنگجوؤں کو ہیرانگری علاقے میں دیکھا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف […]

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو شہباز شریف نے ایک خصوصی تقریب میں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ساتھ تاجروں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے اعلان […]

امریکہ کا پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد محصولات کا اعلان، تجارتی جنگ میں شدت

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں اتحادیوں اور حریف ممالک پر بھاری تجارتی محصولات عائد کیے ہیں۔ اس عمل سے جاری تجارتی جنگ میں نمایاں طور پر شدت آئی ہے۔ ٹرمپ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد محصولات کا بھی اعلان کیا۔ ٹرمپ نے حالیہ محصولات کا اعلان وائٹ ہاؤس میں کیا جسے […]

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، جلد ملک بدری شروع ہونے کا امکان

پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر ملک سے بے دخلی کا عمل کی رضاکارانہ واپسی کی 31 مارچ کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔ اگرچہ توقع کی جا رہی تھی کہ ملک بدری کا عمل آخری تاریخ ختم ہوتے ہی شروع ہو […]

مارچ کا مہینہ گزشتہ دہائی میں دہشت گرد حملوں میں دوسرے نمبر پر رہا: تحقیقاتی رپورٹ

ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مارچ 2025 پاکستان میں گزشتہ دہائی میں دہشت گردی سے ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرا مہلک ترین مہینہ تھا۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مارچ میں ملک بھر میں کل 105 عسکریت پسند حملے رپورٹ ہوئے۔ […]