مولانا فضل الرحمٰن کے زیر قیادت جرگہ، افغانستان کے ساتھ تمام راستے کھولنے کا مطالبہ

پیر کے روز پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ایک جرگے کا انعقاد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے اور سابق قبائلی اضلاع کے لیے معاشی ترقی کے منصوبوں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پشاور کے نشتر ہال میں منعقد ہونے والے اس جرگے کا عنوان ’پشتون […]

کرک میں عوام کی جانب سے مسلح افراد کو علاقہ چھوڑنے کی وارننگ

ضلع کرک میں بدامنی اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف تخت نصرتی سپورٹس گراؤنڈ میں امن پاسون جرگےکا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہزاروں افراد، سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے نے دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کو تین دن کے اندر علاقہ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے بصورت دیگر […]

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ 8 اور 9 فروری کو شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا  ۔ اتوار کے روز جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر […]

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے تعاون کو مزید تقویت دینےکا اعادہ

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 10 فروری کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی مشاورت کا دوسرا دور منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے کاؤنٹر ٹیررزم عبدالحمید نے کی جبکہ ترکیہ وفد کی قیادت […]

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک اور افغان دہشت گرد  ہلاک

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نےبتایا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک افغان شہری کو ہلاک کیا ہے۔ مارے جانے والے افغان شہری کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان  کے نام سے ہوئی ہے۔ […]