افغانستان عالمی افیون کی پیداوار کا بڑا مرکز، سنتھیٹک منشیات کا خطرناک عروج، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

ادارہ اقوام متحدہ برائے انسداد منشیات و جرائم (UNODC) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر افیون کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان دنیا کے ان تین بڑے ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ افیون […]
افغانستان میں طالبان حکومت: وعدوں کی خلاف ورزی اور خطے میں سلامتی کے خدشات

بین الاقوامی برادری کو افغانستان میں طالبان حکومت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش ہے۔ طالبان نے 2020 کے دوحہ معاہدے اور 2024 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کیے گئے سہ فریقی معاہدے سمیت کئی تحریری اور زبانی وعدوں کی پابندی نہیں کی۔ اس کے باوجود انہیں مالی امداد اور اہم مراعات […]
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: ایک دہشت گرد ہلاک، 5 دہشت گرد گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے زاکر خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ گھر کا محاصرہ کیا اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر عورتوں اور بچوں کو محفوظ […]
ایک ہی دن میں 15 ہزار افغان شہری پاکستان اور ایران سے وطن واپس

بدھ 5 نومبر کو ایک ہی دن میں پاکستان اور ایران کے ساتھ مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے تقریباً 15 ہزار افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے مطابق بدھ کے روز کم از کم 2,500 افغان خاندانوں نے وطن واپسی کی جن میں مجموعی طور پر 14,911 افراد شامل تھے۔ […]
بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی، شہر میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور سنگین حفاظتی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کوئٹہ شہر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کر […]
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا دورہ: سلطان اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC)، جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری) نے اپنے سرکاری دورے کے دوران برونائی دارالسلام میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عالی جاہ سلطان حاجی حسن البولکیاہ معزالدین […]
استنبول میں پاک-افغانستان امن مذاکرات کا تیسرا دور شروع: دہشتگردی کے خاتمے اور جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر توجہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے اور نازک جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے مقصد سے مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو استنبول میں شروع ہو گا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں ممالک کے وفود بدھ کے روز ترکیہ اور قطر کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے […]
کرک میں پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کا خطرناک کمانڈر ہلاک، 3 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک خطرناک کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی کرک کے علاقے امبیری کلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً چار […]