اب گڈ، بیڈ نہیں رہا

گزشتہ دو دہائیوں سے خطے میں جاری جنگ کو رپورٹ کرنے کے مواقع ملے لیکن ستر سے زائد عسکریت پسندوں کی شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے میں اموات کا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحد کے اس پار موجود عسکریت پسند کمانڈر حافظ گل بہادر کے حوالے […]
بھارت نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی عائد کر دی

بھارت نے پاکستان سے آنے والی یا پاکستان سے گزرنے والی تمام اشیا پر فوری پابندی عائد کر دی جس سے دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ بھارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے ایک نوٹیفکیشن میں اس پابندی کے فوری طور پر اطلاق کا اعلان کیا […]
بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاونٹر کا خدشہ، سیکیورٹی ذرائع کا انتباہ

باخبر ذرائع نے بھارت میں غیر قانونی طور پر قید کم از کم 56 پاکستانی شہریوں کے جعلی مقابلوں کے ذریعے قتل کی مبینہ بھارتی سازش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوجیں ان قیدیوں کو جعلی انکاونٹر […]
پاک-بھارت کشیدگی، پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ہفتہ کو ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سطح سے سطح پر مار کرنے والے ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ یہ ویپن تجربہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ […]
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد پاک-بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کا امکان

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد متوقع ہے۔ کونسل کے موجودہ صدر یونان نے اشارہ دیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس "جلد ہی” منعقد ہو سکتا ہے۔ یہ پیش رفت اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کے […]
بھارت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: اعلیٰ فوجی قیادت

جمعہ کے روز پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت نے بھارت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے خطے میں کشیدگی بڑھاتا ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس کے ایک خصوصی اجلاس کے بعد، چیف آف آرمی اسٹاف (سی […]