بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی ایک گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
منگل کی صبح مستونگ میں دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔
اس حملے میں کم از کم تین اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
یہ اہلکار لک پاس کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے میں تعینات تھے اور ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔
زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس حملے کی مذمت کی اور وزیر صحت بخت کاکڑ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو مناسب طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔