بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ کے ایک سرکردہ کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت علیم الحق عرف کمانڈر منصور جانی خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کمانڈر منصور فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا۔ حال ہی میں اس نے ٹوچی چیک پوسٹ کو بلاک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

زرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر منصور شدید زخمی ہوا، اور  اس کے ساتھیوں نے اسے وہاں سے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں