پاکستان میں غیر قانونی سفر کرنے والے 19 افراد گرفتار

فیڈریل ان ویسٹی ایگشن ایجنسی نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ افراد پاکستان سے غیر قانونی طور پر ایران جانے اور ایران سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 14 افراد کو گرفتار کیا، جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 9 افراد پاکستان سے ایران جا رہے تھے تاکہ وہاں سے مزید دوسرے ممالک میں جا سکیں۔

گرفتار ہونے والے 9 افراد میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا تعلق منڈی بہاءالدین اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ان افراد کو جیوانی سے پکڑا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی میں 5 غیر قانونی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، یہ افراد پی بی 250 گبد لینڈ روٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تمام گرفتار شدہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے ایک الگ کارروائی میں مزید 24 افراد کو گرفتار کیا جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ان افراد کو بھی جیوانی کے علاقے سے پکڑا گیا۔

گرفتار ہونے والے افراد میں سے 11 کا تعلق گوجرانوالہ، 7 کا تعلق حافظ آباد، اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد ایران سے غیر قانونی طور پر مزید دوسرے ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ان افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں