خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند کے شیخ بابا گلونو سر کے مقام پر پاک افغان بارڈر پر شرپسندوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق، پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کا سامنا فورسز سے ہوا، جنہوں نے ان کا راستہ روکا اور اس دوران فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شرپسندوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید دراندازی کی کوشش کو روکا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں موجود ہیں۔