کیچ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید

  بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ جمعے کی صبح مند کے نواحی علاقے کوہ پشت گیاب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی کے اہلکار سپاہی جمیل احمد اور سپاہی عزیز اللہ معمول کی گشت پر تھے کہ ان پر گھات لگائے بیٹھے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی زرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم، آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں