بنوں اور لکی مروت میں پُرتشدد واقعات: گیس ورکرز اغوا، پولیس کانسٹیبل کا والد قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نالہ ٹوچی کے قریب گیس پائپ لائن پر کام کرنے والے چار مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ مغویوں میں رحیم ولد تور، مقیم ولد نصیر شاہ، یونس ولد سیف الرحمن اور ایک ٹریکٹر ڈرائیور شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب لکی مروت میں میانوالی روڈ پر ایک نجی پٹرول پمپ کے چوکیدار حیات اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، چوکیدار نے حملہ آوروں کا کچھ دیر تک مقابلہ بھی کیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مقتول حیات اللہ کا ایک بیٹا، رفیع اللہ، پولیس میں کانسٹیبل ہے۔ چار سے پانچ ماہ قبل دہشت گردوں نے اس پولیس اہلکار کے گھر کو بھی آگ لگا کر جلایا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں