لوئر دیر میں گرینڈ جرگہ، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے شاہی کوٹ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں مختلف قبائل اور علاقوں کے 70 سے زائد مشران نے شرکت کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جرگے کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اور علاقہ مشران کی جانب سے کیا گیا تھا۔


ذرائع کے مطابق جرگے کے دوران تمام عمائدین اور ملکان نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جرگہ کے شرکاء نے واضح کیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ملک و قوم کا دشمن سمجھتے ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جرگہ میں مشران نے عہد کیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کریں گے۔


جرگے میں شامل عمائدین نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کا مکمل عزم کیا ہے۔ یہ جرگہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی آبادی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ جرگے کا اختتام اسی عزم کے ساتھ ہوا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں