لکی مروت میں مسجد کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکا، 2 دہشت گرد زخمی ہونے کی اطلاعات  

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے شیری خیل مسجد میں منگل کی رات کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ایک موٹر سائیکل میں نصب  بارودی مواد کو ایک زوردار دھماکے کے ساتھ اڑا دیا۔ مقامی زرائع کے مطابق اس دھماکے کا ٹارگٹ گاؤں کی چغہ پارٹی اور عام عوام تھے۔

جب کے چند اور مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ موٹر سائیکل کو پہاڑ خیل پکا میں پھاڑنے کے بھی امکان تھا۔ خوش قسمتی سے موٹر سائیکل خود بخود پھٹ گیا اور اس میں عام عوام محفوظ رہی۔ زرائع کے مطابق اس دھماکے میں ایک سے دو دہشت گردوں کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسی طرح کے دہشت گردی کے واقعات اس سے پہلے بھی لکی مروت کے شاہ حسن خیل اور دیگر مقامات پر دہشت گردوں کی جانب سے سرانجام دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں