لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں میلہ شہاب خیل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار اسد خان اور سمیع اللہ اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔

مقامی زرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے  منگل کے روز گھات لگا کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ زرائع کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں