ٹھک داس چھاؤنی کے قریب آرمی کا  ایم آئی 17ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2میجر سمیت 5 اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ٹھاکداس کنٹونمنٹ کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

​آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ حادثہ یکم ستمبر کو صبح 10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور ٹھک داس چھاؤنی سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہڈور گاؤں کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے۔

​آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے جن میں  میجر عاطف، میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول،کریو چیف حوالدار جہانگیر ، کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔ 

​آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تربیتی پروازیں فوج کی آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں، جن میں آپریشنل معاونت کے علاوہ انسانی اور قدرتی آفات میں امدادی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں