خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ مرکزی ٹل پاراچنار روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی دڑادار سے صدہ کی طرف جا رہی تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مقامی زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام چھ افراد کا تعلق اہل سنت برادری سے ہے۔ ان کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔