شمالی وزیرستان میں پولیس پوسٹ حملہ: ایک اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے پتسی اڈہ پولیس پوسٹ پر پیر کے روز صبح 10:30 بجے نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت نظام اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک اور پولیس کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔

اس واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو میرعلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا تاکہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ پولیس کی جانب سے  اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں