به‌روزرسانی دربارهٔ5 hours ago

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جھوٹی معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر کئی بھارتی یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے بیان کے مطابق مجموعی طور پر 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو بین کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے بیان میں کہا کہ “یہ کارروائی موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے تحفظ اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلاک شدہ مواد گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے پھیلا رہا تھا جس کا مقصد قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا تھا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ پابندی غلط معلومات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

اس سے قبل بھارت نے بھی قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے کئی پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پابندی عائد کیے گئے چینلز میں بڑے پاکستانی نیوز چینلز بھی شامل تھے۔

نور ولولئ