ضلع کرم کے لیے اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان لے کر جانے والے 30 مال بردار ٹرکوں کا پہلا قافلہ لگ بھگ 90 دنوں بعد پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر نئے تعینات کئے گئے ڈپٹی کمشنر کرم، اشفاق خان نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ قافلہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منزل تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے قانون کی پاسداری کرنے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون تعاون کرنے ،اور امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قافلے کو امن سے پاراچنار پہنچانا علاقے کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔
اشفاق خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور کسی کو بھی امن اوامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سامان کے رسد کے بعد سینکڑوں افراد نے بازار کا رخ کیا اور اشیائے ضروریات کی خریداری کی۔