بھارتی سیکرٹری خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان دبئی میں ملاقات

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری اور افغان قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان دبئی، متحدہ عرب امارات میں ملاقات ہوئی۔
بھارتی حکام کے مطابق بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے نمائندے دبئی میں ایک اہم ملاقات میں ملے اور آئندہ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں بھارت اور افغانستان نے باہمی تجارت کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے سرگرمیوں کو مضبوط بنانے پر بات کی اور

بھارت نے افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے پر اپنی خواہش کا اظہار کیا


بھارت کے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے
اس ملاقات میں طے کیا گیا کہ دونوں ممالک چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے –
بھارت نے افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت بھی صحت کے شعبے میں اپنا تعاون فراہم کرے گا اور افغانستان میں پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہوں کی بحالی میں مدد کرے گا۔

دونوں طرف سے مثبت ردعمل
پر افغان وزیر خارجہ نے بھارت کی طرف سے کی جانے والی انسانی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائم مقام افغان حکومت خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند ہیں ۔
اس موقع پر بھارتی سیکرٹری خارجہ نے افغانستان کے ساتھ تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کی ترقی میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب کھول سکتی ہے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں