سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر پاک بھارت کشیدگی پراعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد پہنچے گئے ہیں ۔
الجبیر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ دیگر عہدیداران سے بھی بات چیت کریں گے۔
سعودی وزیر نے حال ہی میں بھارت کا دورہ بھی کیا ہے۔ ان کے دورے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی ممکنہ ثالثی کی کوشش سے جوڑا جا رہا ہے۔
پچھلے چند ہفتوں میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحی علاقے پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جس کی پاکستان تردید کرتا آ رہا ہے۔
بھارت نے 6 مئی کو پاکستان کے کئی شہروں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ۔ تاہم، بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون داغے جن میں سے اب تک کم از کم 77 کو پاکستان نے سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے مار گرایا ہے۔