لکی مروت پولیس کی بڑی کامیابی،  15 کلو گرام بم ناکارہ بنا دیا

خیبر پختونخوا پولیس نے لکی مروت میں بدھ کے روز ایک بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا جس سے علاقہ ایک بڑے دہشت گرد منصوبے سے بچ گیا۔

پیر کے روز ضلعی پولیس نے بتایا کہ بم میں 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تھا اور اسے ڈڈیوالہ تھانے کی حدود  لنڈیواہ میں ایک ٹیوب ویل سے ملحقہ کمرے میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر کامیابی سے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ تاہم اب تک ملوث افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ دہشت گردی کے واقعات کو روکا جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مارچ کے مہینے میں کم از کم 158 دہشت گرد مارے گئے۔ صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز میں دہشت گرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ دہشت گرد جن کی تعداد 40 بتائی گئی، مارے گئے۔ جب کہ ضلع لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں