یو ایس ای ایف پی نے یو گریڈ پروگرام کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان نے منگل کے روز گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج (گلوبل یو جی آر اے ڈی) پاکستان پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا ۔اس طرح 15 سالہ تعلیمی پروگرام کے دور کا اختتام ہوا۔

اس  پروگرام کے تحت امریکی حکومت کی مالی اعانت سے پاکستانی انڈرگریجویٹ طلباء کو امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ایک سمسٹر کے غیر ڈگری مطالعہ کی پیشکش کرتا تھا۔ اس پروگرام کا آغاز 2010 میں ہوا تھا۔

یو ایس ای ایف پی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبر مایوس کن ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور وہ اس موقع کے منتظر تھے۔’

یو ایس ای ایف پی نے امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام کو بند کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیا۔ افسوس کا اظہار کرتے ہوئےUSEFP نے پروگرام کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا، جس نے ہزاروں طلباء کے لیے "زندگی بدل دینے والے تجربات” فراہم کیے اور تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلے اور قیادت کی ترقی کو فروغ دیا۔

یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بیرون ملک ترقیاتی اور امدادی پروگراموں میں کی گئی نمایاں بجٹ کٹوتیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کثیر سالہ معاہدوں میں 92 فیصد ($54 بلین) کمی اور امریکی غیر ملکی امداد پر ابتدائی 90 دن کی پابندی شامل ہے۔ یہ اقدامات انتظامیہ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے ساتھ غیر ملکی اخراجات کو ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے ایک وسیع تر جائزے کا حصہ تھے۔ USEFP نے طلباء کو دیگر تبادلے اور اسکالرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں