رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

سندھ رینجرز اور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  نے کراچی میں ایک انٹیلیجنس پر مبنی مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

رینجرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں کیا گیا۔

گرفتار شدہ دہشت گردوں کی شناخت انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طیب عرف محمد کے ناموں سے ہوئی۔

رینجرز نے بتایا کہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا کہ ان تینوں افراد کے وزیرستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ یہ دہشت گرد حال ہی میں کراچی آئے تھے جہاں وہ ایک دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کو کامیابی سے بروقت کارروائی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہواہے۔ ان دہشت گردوں کو قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں