پاکستان نے افغان نژاد دہشت گرد کی لاش افغان احکام کے حوالے کر دی

| شائع شدہ |09:17

پاکستانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ایک رکن کی لاش افغانستان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ 
یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان کے رکن بدرالدین الیاس یوسف کی لاش جنوبی وزیرستان کے  کراسنگ انگور آڈہ پر افغان احکام کے حوالے کی گئی ہے۔ 
ترجمان نے کہا کہ میں یہ بتا سکتا ہوں کہ ایک دہشت گرد جو پاکستان میں مارا گیا ہے وہ واقعی افغان عبوری حکومت کے ایک عہدیدار کا بیٹا تھا جس کا تعلق افغانستان کے صوبے بادغیس سے تھا اور ان کی لاش افغان حکام کے حوالے کی ہے۔
خان نے مزید کہا کہ یوسف افغان طالبان کے بادغیس صوبے کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا تھا۔ 
تاہم خان نے کہا کہ بیرونی مشننز کے ساتھ احتجاج یا ڈیمارچ پیش کرنا ایک معمول کا طریقہ کار ہے اور جب تک کہ کوئی غیر معمولی صورتحال سامنے نہیں آتی اسکو عام نہیں کیا جاتا۔

سیکیورٹی فورسز نے 31 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مادی میں  انٹیلی جنس اطلاعات پر کئے گئے ایک آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ 
ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی تھی کہ یوسف اس آپریشن میں ہلاک ہوا تاہم افغان حکام نے پاکستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود دہشت گرد کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

پاکستان اس بات پر زور دیتا آ رہا ہے کہ افغان حکومت پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو  پناہ دینے سے گریز کریں ۔ اب تک پاکستان میں دہشت گردوں  کے خلاف جاری ملٹری آپریشنز میں کئی افغان نژاد  دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں