پاکستان کا فتح میزائل سیریز کا کامیاب تجربہ، فوجی قیادت کی قوم کو مبارکباد

| شائع شدہ |14:09

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیر کے روز پاکستان نے 120 کلومیٹر رینج کے حامل فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فتح سیریز کا یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا ہتھیار ہے اور اس کا تجربہ ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کے چند دن بعد کیا گیا۔ دونوں تجربات ایکس انڈس مشق کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ  لانچ کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر نشانہ بازی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔’

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی اس میزائل لانچ کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

میزائل کا تجربہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے اپنی افواج کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کی آپریشنل آزادی دے دی ہے۔ جواب میں پاکستان نے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں