لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی مسجد کے پیش امام کو چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مولانا ثناء اللہ خان مقامی مسجد حاجی سلار خان میں نماز پڑھ رہے تھے کہ اسی اثنا 4 افراد مسجد میں داخل ہوئے اور ثناءاللہ کو نماز کے دوران باہر لے گئے اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ حاجی سالار خان مسجد میں پیش آیا۔  امام مولانا ثناء اللہ خان مقامی سکول میں انگریزی مضمون کے استاد تھے اور مقامی امن کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹی پی نے اپنے غیر رسمی چینلز کے زریعے اس کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ لکی مروت گذشتہ سال سے دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے کافی متاثرہ ضلع رہا ہے جہاں کئی سیکیورٹی اہلکار اور مقامی باشندے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف کئی آپریشنز بھی کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں