حالیہ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے حوالے سے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں چار روزہ تنازعہ کے دوران پاکستانی افواج نے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
یہ تصدیق سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سامنے آئی ہے۔
جنرل چوہان نے کہا کہ”میرے خیال میں اہم بات یہ نہیں کہ طیارے مار گرائے گئے بلکہ یہ ہے کہ طیارے کیوں مار گرائے گئے۔” انہوں نے اس واقعے کے سیاق و سباق کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارے کیوں مار گرائے گئے اور اس کے بعد بھارتی افواج نے کیا کیا، یہ زیادہ اہم تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اچھی بات یہ ہے کہ ہم اپنی کی گئی تکنیکی غلطی کو سمجھنے، اسے درست کرنے، اور پھر دو دن بعد اسے دوبارہ نافذ کرنے اور اپنے تمام طیاروں کو طویل فاصلے تک نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ اڑانے کے قابل بنایا۔’
یہ طیارے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان ایئر فورس نے چھ بھارتی طیارے مار گرائے جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
یہ کارروائی بھارتی فضائیہ کی جانب سے متعدد پاکستانی مقامات، بشمول مساجد اور دیہات پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی تھی۔
کشیدگی کے باوجود، جنرل چوہان نے دعویٰ کیا کہ "چار روزہ تنازعہ کبھی جوہری جنگ کے قریب نہیں آیا۔” ان کے یہ ریمارکس امریکی اور فرانسیسی حکام کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرائے جانے کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں۔