پاکستانی پاسپورٹ سے ‘اسرائیل’ شق کے خاتمے کا بھارتی دعویٰ مسترد: وزارت خارجہ کا بھارتی پروپیگنڈے بے نقاب

 حکومت پاکستان نے پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شرط ختم کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کے تمام تر دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی چینل کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کے ایک حصے نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اسرائیل نہ جانے کی شق کو ہٹا دیا ہے، جس پر پاکستانی حکام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں اس ضمن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ شق بدستور برقرار ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس نے بھی اس موقف کی تصدیق کی اور کہا کہ قومی پاسپورٹ پر اب بھی یہ عبارت درج ہے کہ یہ دستاویز ’اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔‘

دوسری جانب، وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔ پاکستان نے نہ کبھی ریاست اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کسی بھی قسم کا فوجی یا حکومتی تعاون زیرِ غور ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس کی جانب سے ملک میں نئی بک لیٹس کی چھپائی شروع کی گئی ہے جن میں والد کے نام کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی درج کرنے کی سہولت شامل کی گئی ہے، تاہم اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں