خیبر پختونخوا: امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیرستان میں سیکشن 144 کا نفاذ  

حکومت خیبر پختونخوا کے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے ضلع شمالی وزیرستان کی سفارش پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکشن 144 نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں دفعہ 144 کے نفاذ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حکم نامہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 30 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں تمام قسم کی سیاسی، سماجی سرگرمیوں، جلسوں، جلوسوں، اور دھرنوں پر فوری طور پر پابندی عائد ہوگی۔ یہ پابندی 30 اکتوبر 2025 کی صبح سے یکم نومبر 2025 کی شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ، امن و امان کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کرنا ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 تعزیرات پاکستان (Pakistan Penal Code) کے تحت قانونی کارروائی کریں۔

اس حکم نامے کے تحت ضلع وزیرستان کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرے۔

حکام نے عوام شمالی وزیرستان کے رہائشی سے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات کی سختی سے پابندی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصِ امن سے بچا جا سکے

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں