سینکڑوں افغان خاندانوں کی انگور اڈا کے راستے افغانستان واپسی

| شائع شدہ |15:33

خیبر پختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر سے پاکستان میں مقیم سینکڑوں افغان خاندانوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خاندان ڈسٹرکٹ انتظامیہ، فرنٹیئر کور (کے پی ساؤتھ)، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے انگور اڈا بارڈر کراسنگ سے افغانستان جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق، یہ واپسی کا عمل مختلف مراحل میں کیا جا رہا ہے تاکہ اسے منظم اور پرامن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ اس دوران، بارڈر کراسنگ پر سہولیات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ افغان مہاجرین کے لیے پناہ گاہیں، کھانا، پینے کا صاف پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق صدر مقام وانا ایگری پارک  میں ایک عارضی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہاں ان خاندانوں کو خیمے اور بستر فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ آرام کر سکیں۔

مقامی زرائع کے مطابق ان دونوں مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی آمدورفت کو بغیر کسی رکاوٹ کے سنبھالا جا سکے اور امن و امان برقرار رہے۔

یہ واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے-

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں