جنوبی وزیرستان اسکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے دو سپاہیوں کو جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
سپاہی زبیر اور انشاء اللہ چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔ دونوں سپاہی فٹ بال میچ دیکھ کر واپس گھر آ رہے تھے کہ نندور کے قریب انہیں اغوا کر لیا گیا۔
اغوا ہونے والے سپاہیوں میں سے ایک کا تعلق پائی گاؤں سے ہے اور دوسرے کا تعلق اما خیل سے ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جب انہوں نے سپاہیوں کو قابو کرکے انہیں اغوا کر لیا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔