بلوچستان میں دہشت گرد حملہ، سرکاری عمارتیں نذر آتش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید

| شائع شدہ |22:44

جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے حملے ایک سرکاری افسر شہید ہو گیا ہے جبکہ کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ سوراب میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک بینک اور انتظامی افسران کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اس واقعے کو ریاست کے اختیار کو چیلنج کرنے کی ایک قابل مذمت کوشش قرار دیا ہے۔

رند نے کہا کہ حملے کے دوران سوراب بازار میں ایک بینک لوٹا گیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ہدایت بلیدی جو حملہ آوروں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں اور اپنے ملک کے لیے جرات کی ایک نئی مثال قائم کی کر دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حملے کے وقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔ انہوں نے بھارتی ایجنٹوں پر اس تشدد کو اپنی ہدایت پر منظم کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں امن و امان بحال کرنے کے لیے فرنٹیئر کور، پولیس اور لیویز فورسز تعینات ہیں۔ علاقے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سوارب، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے بینک، معصوم شہریوں اور انتظامیہ کے افسران پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔

وزیرِاعظم کا دہشت گردوں سے اپنے علاقے کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے
کہا کہ بزدل دھشتگردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعظم کا شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں ہدایت اللہ بلیدی شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دھشتگردی پھیلانے والی پراکسیوں کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سر پرستی میں ارض وطن میں دھشتگردی پھیلانے والے عناصر کے ملک سے مکمل صفائے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں