پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی، بھارتی جنگی جہازوں کو پسپائی کا سامنا

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی نے منگل کی رات بھارتی مقبوضہ کشمیر کے فضائی چھاؤنی میں گشت کرنے والے چار بھارتی جنگی جہازوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چار بھارتی رافیل جہازوں نے مقبوضہ کشمیر کی فضاؤں میں رات دیر تک گشت کیا۔ 

 پاک فضائیہ نے فوری طور پر ان جہازوں کا پتہ لگا لیا اور مناسب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ چوکس ہے اور بھارت کی کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ 

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس ہے کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کی حدود میں فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی فوجوں کو پاکستان کے خلاف کارروائی کی مکمل آزادی دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں