دو سال بعد پاک-افغان ‘انگور آڈہ گیٹ’ کھول دیا گیا، عوام میں خوشی کی لہر

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں واقع پاک-افغان سرحد ‘انگور آڈہ گیٹ’ دو سال سے بند کے بعد بالآخر منگل کو باقاعدہ طور پر کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام سے سرحدی تجارت کو نئی تحریک ملنے کی امید ہے اور مقامی آبادی بھی معاشی خوشحالی کے لیے پُرامید ہے۔

گیٹ کے دوبارہ کھلنے کی افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی زوبیر وزیر اور ڈپٹی کمانڈر خمرانگ بریگیڈ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے۔ یہ تقریب ایک پرجوش اور تاریخی منظر پیش کر رہی تھی، جہاں اسکول کے بچے، علمائے کرام اور بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین موجود تھے۔

مقامی سیاسی اور سماجی رہنماوں نے بتایا کہ انگور اڈہ گیٹ کے کھولنے سے پاک-افغان تجارتی تعلقات اور سرحدی عوام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں