بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، 15 دن کی پابندیاں عائد

| شائع شدہ |16:48

حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ پابندیاں مزید 15 یوم تک جاری رہیں گی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت کئی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ، تمام قسم کے جلسے جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر بھی پابندی ہوگی۔

خصوصی طور پر، لوگوں کے منہ ڈھانپنے اور ماسک پہننے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کا مقصد شناخت کو آسان بنانا اور مشکوک سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں