پاک-بھارت کشیدگی، پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

| شائع شدہ |13:42

پاکستان نے ہفتہ کو ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سطح سے سطح پر مار کرنے والے ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ یہ ویپن تجربہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تربیتی لانچ ایکس انڈس کا حصہ تھا جس کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا جس میں میزائل کا جدید نیویگیشن سسٹم شامل ہیں۔

اس تجربہ کا مشاہدہ سینئر فوجی افسران بشمول کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام، نیز پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور سروس چیفس نے کامیاب لانچ پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی قابل اعتماد کم سے کم ڈیٹرنس کو یقینی بنانے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔’

یہ تجربہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہوا ہے۔ پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ معتبر انٹیلی جنس موجود ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ جمعہ کو ایک خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا ‘فیصلہ کن جواب’ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں