ضلع کرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر حکومت اور قبائلی مشران جرگوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں اتوار کو اسلام آباد میں اور پیر کو پشاورمیں مشران کا جرگہ منعقد ہوا ہے۔
اس جرگے کی تفصیلات بتاتے ہوئے جرگے کے رکن منیر بنگش نے بتایا کہ آج دونوں فریقین کا ساتھ بیٹھنا امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔
جرگے کے رکن جلال بنگش نے بتایا کہ سڑکوں کوکھولنے، بنکرز کی مسماری سمیت اسلحہ کو جمع کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔
جلال نے بتایا کہ امن معاہدہ تو ہوچکا ہے اب ہم اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک قافلہ سامان لے کر پہنچا دیا گیا ہے۔
جرگے کے ممبران نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور سائیبر ونگ کو اس حوالے سے فعل کیا جائے۔