دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر مشتاق کوہی افغانستان میں ہلاک

دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی  کا ایک اہم کمانڈر مشتاق کوہی اتوار کے روز کابل میں ہلاک کر دیا گیا۔

 خبر کدہ کی اطلاعات کے مطابق کوہی پر نامعلوم شخص نے چاقو کے کئی وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

کوہی  بی ایل اے کے جیند دھڑے جو ان کے تنظیم کے  فیصلے کرنے والی ایک شاخ ہے، کا اہم رکن تھا-

صوبہ بلوچستان میں بی ایل اے نے متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان حملوں میں جمعہ کی رات منگوچر میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں پاکستان فوج کے 18 جوان شہید ہو گئے تھے۔

بی ایل اے کے جیند دھڑے  نے جون 2023 میں ضلع تربت میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس حملے میں ایک خاتون خودکش بمبار کو استعمال کیا جسکا نام  ثومیہ قلندرانی بتایا گیا۔ اس حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جان بحق ہوا تھا۔ مشتاق کوہی کے قتل سے پہلے پاکستانی حکام نے بارہا  افغان حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔ حالیہ برسوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کئی سینئر رہنماؤں کو بھی افغانستان میں نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں