پاک-افغان سرحد پر فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

| شائع شدہ |17:48

جمعرات کو بلوچستان میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور افغان فورسز کے درمیان سرحد پر چوکی کی تعمیر کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

فائرنگ کا یہ تبادلہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے علاقے بارامچہ میں ہوا جو بلوچستان کے ضلع چاغی سے متصل ہے۔

اسلام آباد میں واقع تھنک ٹینک "دی خراسان ڈائری” کے مطابق فائرنگ دوپہر کے بعد مختصر وقت کے لیے ہوئی اور پھر رک گئی، جس کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔

سرحدی چوکیاں دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع کا باعث رہی ہیں۔

اس سال کے اوائل میں بھی اسی طرح کے حالات پیدا ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان طورخم سرحد کو بند کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے ایک سرحدی چوکی کی تعمیر پر اعتراض کیا تھا۔ جواب میں افغان سیکیورٹی فورسز نے سرحد بند کر دی تھی اور پوزیشنیں سنبھال لی تھیں۔ طویل فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد ایک جرگے کے ذریعے بالآخر امن قائم ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں