رافیل طیاروں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے فرانسیسی فوج کا بھارت سے رابطے

| شائع شدہ |12:17

بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان کے جانب سے فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے مار گرانے کی اطلاعات پر فرانسیسی فوج نے محتاط ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں تفصیلات غیر واضح ہیں اور مزید تصدیق کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فرانس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ہندوستان سے براہ راست رابطے میں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ لڑائی میں سینکڑوں طیاروں نے حصہ لیا اور فرانس اس تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو رافیل کا نقصان اس طیارے کی دو دہائیوں کی آپریشنل سروس میں پہلا ایسا واقعہ ہوگا۔

یہ بیان بھارتی فضائیہ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایئر مارشل اے کے بھارتی نے 9 مئی کو رافیل کے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر نقصانات کو جنگ کا ایک متوقع حصہ تسلیم کیا لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کو مار گرانے کی خبریں بین الاقوامی میڈیا میں ہندوستان کے لیے ایک اہم شکست کے طور پر رپورٹ کی گئی ہیں۔ فوجی اور دفاعی تجزیہ کاروں نے اسے پاکستان کی جانب سے ایسے جدید طیاروں کو مار گرا کر ہندوستان پر فضائی برتری حاصل کرنے کی پہلی مثال قرار دیا ہے۔

ہندوستان نے 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں دو بھارتی طیاروں کے نقصان کے بعد فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ پی اے ایف نے مئی میں حالیہ تنازعہ میں تین رافیل سمیت چھ بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں