وادی تیراہ میں پاک آرمی کے قلعہ میں دھماکہ، 3 جوان زخمی

| شائع شدہ |13:29


خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں جمعہ کے روز پاک فوج کے قلعہ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایف ایف 26 یونٹ کے تین جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ دھماکہ پاک آرمی کے قلعہ میں پیش آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو قریبی ملٹری ڈسپنسری میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
سیکیورٹی حکام نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی زرائع کے مطابق یہ حملہ ایک خودکش بمبار نے کیا جو گاڑی میں سوار تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں