شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، 13 سیکیورٹی اہلکار شہید

| شائع شدہ |17:32

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ہفتے کی صبح ایک خودکش حملے میں کم از کم 13 فوجی شہید ہو گئے۔ اس حملے میں 14 عام شہریوں سمیت کم از کم 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک اور نیوز آؤٹ لیٹ ‘دی خراسان ڈائری’ کے مطابق خودکش حملہ آور نے شمالی وزیرستان کے علاقے خدی میں فوج کے بم ڈسپوزل یونٹ کی مائن مزاحم گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 7:45 پر پیش آیا ہے جب فورسزز کی نقل و حرکت کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔
حملے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ کے ذیلی دھڑے اسود الحرب نے قبول کر لی ہے۔
‘دی خراسان ڈائری’ کے مطابق، دعوے کے بیان میں حذیفہ اشتحادی کنڈک کا بھی ذکر کیا گیا تھا، جو خودکش حملہ آوروں کی بھرتی کے لیے اسی گروپ کی ایک شاخ ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں