کوہاٹ ڈویژن: عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری

کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور لوئر کرم کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کیے گئے پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران کم از کم 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
200 سے زائد پولیس اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل اس آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر گن شپ کا بھی استعمال کیا گیا، جن میں چھپری، کنڈاو، شناوڑی، زرغری، نریاب اور دیگر پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حملوں کے دوران عسکریت پسند پہاڑی جنگل کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) عباس مجید مروت کے مطابق اس جاری آپریشن میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور کئی عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کرم کے علاقے کوہِ میدان میں بھی ایک علیحدہ سرچ آپریشن جاری ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے عسکریت پسندوں سے صاف کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں