محسن نقوی کا افغان شہری کی واپسی کے لیے 31 مارچ ڈیڈ لائن کی توثیق کر دی

| شائع شدہ |16:50

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کے عمل کو تیز کرنے پر غور کیا گیا۔

یہ اجلاس اس وقت  ہوا ہے جب غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام (آئی ایف آر پی) جو نومبر 2023 میں شروع کیا گیا تھا کا دوسرے مرحلے کے تحت رضاکارانہ روانگیوں کے لیے 31 مارچ کی آخری تاریخ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

محسن نقوی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان جاری تعاون پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کی ان افغان مہاجرین کی واپسی کی کوششوں کے لیے  وفاقی حکومت کا مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی سفارشات کے بعد قائم کی جانے والی ایک نئی کمیٹی اس عمل کو مزید ہموار کرے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اس ضمن میں سامنے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے صوبائی دورے کریں گے۔ محسن نقوی نے تمام واپس جانے والے  افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور مختلف وزارتوں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں سمیت سینئر افسران نے شرکت کی اور وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

حکام نے بتایا کہ تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں جن میں گھر گھر آگاہی مہم، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی حتمی نقشہ سازی اور خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کی مناسب فراہمی کے ساتھ ہولڈنگ سینٹرز کا قیام شامل ہے۔

نومبر 2023 سے حکومت کے وطن واپسی پروگرام کے بعد لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان سے اپنے آبائی وطن واپس جا چکے ہیں۔ وطن واپسی میں اے سی سی اور پی او آر کارڈ رکھنے والے مہاجرین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں