شہباز شریف کا دورہ ایران مکمل، سٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عہد

| شائع شدہ |14:14

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف منگل کے روز ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کر کہ آذربائیجان روانہ ہو گئے۔ تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ پر انہیں ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری موغادم، ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور دیگر سینئر سفارتی حکام نے انہیں الوداع کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کیں ہیں۔  بات چیت کا مرکز پاکستان-ایران تعلقات کو مضبوط بنانا اور خاص طور پر تجارت اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں مزید اضافہ کرنا ہے ۔

ملاقاتوں میں علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران ایران کی جانب سے امن کے فروغ کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے قیام کی ضرورت پر بھی غور کیا گیا۔

ایران کے دورے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ یہ ان کے چار ملکی دورے کا تیسرا مرحلہ ہے، جو آذربائیجان کے بعد تاجکستان کے دورے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں