نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی (UNGA) کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئرباک سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں مسئلہ فلسطین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) سمیت اقوام متحدہ میں اصلاحات کی فوری ضرورت شامل ہے۔
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل پر زور دیا۔